• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ، 4 امیر ترین بھارتیوں کو 29 کھرب کا نقصان

کراچی (رفیق مانگٹ) ہندوستان کی معیشت اوراسٹاک مارکیٹ کے لیے 7اپریل 2025کا دن ایک سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ اس دن عالمی تجارت میں تناؤ اور امریکی معاشی بدحالی کے خدشات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی، جسے میڈیا نے "بلڈی منڈے" مشکل ترین پیر کا نام دیا۔ اس گراوٹ کا سب سے بڑا اثر ہندوستان کے چار امیر ترین ارب پتیوں—مکیش امبانی، گوتم اڈانی، ساوتری جندال اینڈ فیملی، اور شیو نادر—پر پڑا، جن کی مجموعی دولت میں ایک ہی دن میں28 کھرب 88 ارب روپے( 10.3 ارب ڈالر )کی کمی ہوئی۔فوربز کے ریئل ٹائم بلین ایئر ٹریکر کے مطابق، اس دن ہندوستان کے چار بڑے ارب پتیوں کی دولت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ہندوستان کے سب سے امیر شخص اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو سب سے بڑا دھچکا لگا۔ ان کی دولت میں10 کھرب 9 ارب روپے( 3.6 ارب ڈالر ) کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 87.7 ارب ڈالر رہ گئی۔ ریلائنس کے شیئرز میں 3 فیصد سے زائد کی گراوٹ اس کی بنیادی وجہ تھی۔اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کی دولت میں8 کھرب 41 ارب روپے( 3 ارب ڈالر)کی کمی ہوئی، جس سے ان کی مجموعی دولت 66.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ اڈانی انٹرپرائزز اور اڈانی پورٹس جیسے گروپ کے اہم اداروں کے شیئرز میں شدید گراوٹ دیکھی گئی۔
اہم خبریں سے مزید