• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 16 کے 438 انسپکٹروں کی تعیناتی

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے ان لینڈر یونیو میں گریڈ 16کے 438انسپکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ان انسپکٹر کی تعیناتی ملک بھر کے مختلف فیلڈ دفاتر میں کر دی گئی ہے ، مذکورہ ان لینڈ ریونیو انسپکٹر ز کو 23اپریل سے قبل اپنے متعلقہ دفاتر میں ڈیوٹی جوائن کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ، ایسے انسپکٹرز جو پہلے ہی سرکاری ملازمت میں ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہےکہ اپنے متعلقہ اداروں سے چارج چھوڑنے کے بعد مقررہ تاریخ کے اندر ڈیوٹی جوائن کر لیں ، ان تمام انسپکٹر وں کی تربیت کےلیے متعلقہ دفاتر کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید