• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈک منصوبہ، بلوچستان سے مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا، مصدق ملک

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ریکوڈک مائننگ منصوبہ اپنے ٹریک پر رواں دواں ہے،بلوچستان سے مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے اور تربیت کے لیے بیرونِ ملک بھی بھیجا جا رہا ہے، رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ ملک میں جب امن و امان نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری کیسے آئے گی سیاسی استحکام ہوگا تو امن ہوگا پھر سرمایہ کاری آئے گی ،پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ سندھ دریائے سندھ کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے اگر اس پر ضرب پڑی تو سخت ردعمل آسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی تاحال ”پاکستان کھپے“ کی پالیسی پر قائم ہے سندھ کے لوگ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ریکوڈک مائننگ منصوبہ اپنے ٹریک پر رواں دواں ہے پہلے فیز میں کاپر اور گولڈ نکلنا شروع ہو جائے گا جس سے پاکستان کو کمرشل ویلیو حاصل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے لیے چار ارب ڈالر کی ڈیڈ فنانسنگ مکمل ہو چکی ہے۔ بلوچستان سے مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے اور تربیت کے لیے بیرونِ ملک بھی بھیجا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید