• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتکار پر ہراسانی کا الزام مسترد، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(طاہر خلیل) پاکستانی سفارتکار پر ہراسانی کا الزام مسترد ، تفصیلی فیصلہ جاری ،وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے کہا کہ شکایت ٹھوس ثبوت کیساتھ ثابت نہیں ہو سکی، فوسپا ہراسانی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے فوزیہ وقار نے آمنہ عمر بنام مرزا سلمان بیگ سابق قونصل جنرل برائے پاکستانی قونصلیٹ بارسلوناسپین کے کیس میں حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے،شکایت میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ آمنہ عمر کو جنوری سے جولائی 2022 کے دوران قونصلیٹ میں اپنی تعیناتی کے دوران متعدد بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا،ملزم نے الزامات کی تردید کی اور موقف اختیار کیا کہ آمنہ عمر کی برطرفی ہی اس شکایت کا محرک ہے،تفصیلی قانونی کارروائی کے بعدجن میں تحریری بیانات، جرح، گواہوں کے بیانات اور تمام دستیاب دستاویزات کا جائزہ شامل تھا۔
اہم خبریں سے مزید