• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، درجنوں غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ، مسلمان اور پاکستانی شامل

ٹیکساس (راجہ اختر خانزادہ)امریکا، درجنوں غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ، مسلمان اور پاکستانی شامل، امریکی وزیرخارجہ روبیو کے مطابق فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کرنے والے 300طلبہ کے ویزے منسوخ کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا بھر کی معروف یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طلباء کے ویزے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک منسوخ کئے جانے کی اطلاعات نے طلباء میں شدید بے چینی اور خوف کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس صورتحال سے متاثرہ طلباء میں اکثریت مسلمان اور جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ہے، جن میں کئی پاکستانی طلباء بھی شامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ اور ہوم لینڈ سکیورٹی نے اگرچہ اس بارے میں براہ راست کچھ نہیں کہا، تاہم سابق وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، اب تک تین سو سے زائد بین الاقوامی طلباء کے ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید