• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین PTI بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا

پشاور(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی پارٹی میں اختلافات ختم کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں، پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کر لیا۔بیرسٹر گوہر نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور دیگر پارٹی رہنماؤں سے اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہو گئے، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی بھی اختلافات ختم کرنے پر متفق ہو گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہو گئی۔پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کیلئے کوشش کی ہے، علی امین گنڈاپور نے معاملات سلجھانے کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید