• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کا الزام، رؤف حسن، شبلی فراز JIT کے سامنے پیش

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن سے ایک گھنٹے سے زائدوقت سے تفتیش جاری ہے جبکہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز سے بھی نصف گھنٹے سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔تفتیش کے دوران جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاوئنٹس کون چلاتا ہے؟ بیرون ملک سے چلنے والے اکاوئنٹس پارٹی اکاوئنٹس ہیں یا پرائیوٹ؟ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤٔنٹس کو ریاست مخالف بیانیہ، مواد کون فراہم کرتا ہے؟جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ کیا آپ ان اکاوئنٹس سے چلنے والے ریاست مخالف بیانیہ کی مذمت کرتے ہیں؟ آئی جی کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے آپ سے کیا سوالات کیے؟
اہم خبریں سے مزید