• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین بس کی بندش‘ عوام کومشکلات کاسامناہے‘پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرین بس سروس کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےخصوصاًملازمین، مزدور طبقہ ، طلباء ، خواتین کو مصائب کاسامنا ہے پارٹی پہلے بھی گرین بسز میں اضافہ کو ضروری قراردے چکی ہے لیکن حکومت کی جانب سے اب تک اس پر کوئی عملدر آمد نہیں کیا گیا ضرورت اس امر کی ہے کہ بلیلی کی بجائے کچلاک میں اسٹیشن قائم کرکے براستہ چشمہ نیو کلی بائی پاس اور دوسرا روٹ عالموسے براستہ نواں کلی ہنہ بائی سے ہنہ جھیل تک کا روٹ استعمال کیا جائے جس سے نواں کلی ، سرہ غورگئی ، شیخ زائد ہسپتال ، کلی ملیزئی ناصران ، زرغون آباد کے عوام مستفید ہوں گے اسی طرح ایک روٹ ایئرپورٹ روڈ چورنگی ، مغربی بائی پاس، کلی خیزئی ،سمنگلی ، جبل نور اور ہزار گنجی تک سریاب کی بجائے بھوسہ منڈی تختانی بائی پاس اور سریاب لنک روڈ تک وسیع کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید