کوئٹہ(پ ر) سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سیاسی رہنماء تاج حیدر کی وفات پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج حیدر ایک حقیقی سنجیدہ سیاسی کارکن تھے جنہوں نے سماج کی بہتری کیلئے ایک طویل جدوجہد کی ہے ان کی وفات سے حقیقی سیاسی کارکنوں کی صف میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو ا ہے انہوں نے کہاکہ تاج حیدر کے والد بلوچستان کے پہلے وائس چانسلر تھے جن کی بلوچستان کیلئے بہت زیادہ خدمات ہیں تاج حیدر اور ان کے خاندان کی بلوچستان کیلئے سیاسی و علمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔