• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ کی افتتاحی تقریب کل، پنڈی میں موسیقی و رنگوں کا طوفان ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعے سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کو یاد گار بنانے کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام 7بجے ہوگی، جس میں موسیقی کے ساتھ رنگ ونور کا طوفان بھی ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں معروف صوفی آرٹسٹ عابدہ پروین کے ساتھ ینگ اسٹارز کی پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔ ہ پی ایس ایل اینتھم کیلئے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔ افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ سپر لیگ میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔ جوکھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ رکھے گی۔

اسپورٹس سے مزید