لندن (جنگ نیوز) انگلش فٹبال کلب آرسنل نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کو 3-0 سے ہرا کر تہلکہ مچادیا۔ فرسٹ لیگ کوارٹر فائنل کی خاص بات ڈیکلن رائس کے فری ککس پر دو شاندار گول تھے۔ مائیکل میرینو نے تیسرا گول کیا۔ اس کامیابی نے 2009 کے بعد آرسنل کے پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن کردیے ہیں ۔