کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ میں محمد رضوان دو درجے بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل پہلے، بابر اعظم دوسرے، روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔ بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا پہلے ، بھارت کے کلدیپ یادیو دوسرے نمبر پر ہیں ۔شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد 12 اور حارث رؤف دو درجے تنزلی کے بعد 24 ویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔