• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے تیار سیاسی مداخلت کے خلاف ہیں، ایران

تہران (اے ایف پی)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے گزشتہ روز کہا کہ ایران کو امریکی سرمایہ کاروں کے ملک میں کاروبار کرنے پر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حوالے سے کہا کہ رہنما کو ملک میں امریکی سرمایہ کاروں کی موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کی سازشوں اور حکومت کی تبدیلی کی کوششوں جیسی ناقص پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ایران کے 1980 سے واشنگٹن کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، لیکن وہ ہفتے کو عمان میں امریکی حکام کے ساتھ جوہری مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔صدرمسعود پیزشکیان نے کہا کہ رہنما نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن براہ راست مذاکرات نہیں کیونکہ ہمیں ان پر بھروسہ نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید