لاہور (خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ بابا گورونانک کی تعلیمات میں امن کے فروغ کا درس ملتا ہے اور خطے میں امن کے فروغ میں انہوں نے اہم کردار ادا کیاہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد کی تصانیف ہند توا دی ٹرسٹ بی ہائنڈ‘ اور ’دی ٹیل آف مہاراجہ رنجیت سنگھ ایجوکیشن سسٹم ان پنجاب‘کی تقریب رونمائی سے الرازی ہال میں خطاب کررہے تھے۔