• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹرسے)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و دیگر سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں ڈاکو عامر سے اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ کے علاقے میں احمد حسنین کے گھر سے ڈاکو 3لاکھ 10ہزار روپےمالیت کے طلائی زیوارات، نقدی و الیکٹرانکس کا سامان لوٹ کرفرار ہو گئے،فیصل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو جاوید اقبال بھٹی کے گھر میں گھس کر اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 55ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے، نواب ٹاؤن میں ڈاکو نواب قاسم سے اسلحے کے زور پر1لاکھ60ہزار اور موبائل فون،لٹن روڈ میں ڈاکو موٹرسائیکل سوار ادریس سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ غازی آباد سے غلام ضمیراور جوہر ٹاؤن سے صدیق جان کی گاڑیاں اور کوٹ لکھپت سے محمد وسیم ،مغلپورہ سے مشرف شاہ اور شیراکوٹ سے حسن رضا کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
لاہور سے مزید