• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران اپنی اے سی آرز سمیت سروس ریکارڈ مکمل رکھیں،آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 57 افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورو سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انسپکٹر عہدے پر مزید ترقیوں کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس اسی ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔ سی سی ڈی کے قیام سے انسپکٹرز کی مزید 449 آسامیوں پر ترقیاں یقینی ہیں جبکہ جمعرات کو سینئر ٹریفک وارڈن سے ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس ہو گا۔رواں سال مختلف رینکس پر 4500 کے قریب پروموشنز کی جائیں گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ افسران اپنی اے سی آرز سمیت سروس ریکارڈ مکمل رکھیں۔
لاہور سے مزید