لاہور(کرائم رپورٹرسے) باٹا پور کے علاقے میں قاری کا مدرسے کے طالبعلم پر تشدد ،پولیس نے والد کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، حمزہ بلاک کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم 4سالہ ذوالقرنین کوقاری وسیم نے سبق نہ یاد کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچے کے چہرے پر نشان پڑ گئے۔پولیس کے مطابق جیسے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، قاری وسیم موقع سے فرار ہوگیا۔