لاہور(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر بہنوئی نے چھریوں کے وار کر کے سالے کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ، تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں معمولی تلخ کلامی کے باعث سالے اور بہنوئی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں بہنوئی نے چھریوں کے وار کرکے سالے 25 سالہ بلال کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا زخمی کو اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کی لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔