کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے ہیروئن اور چرس رکھنے کے کیس میں ملزم ایوب کو مجموعی طور پر 28سال قید کی سزا سنادی ،اور مجموعی طور پر 9 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ،پولیس کا الزام ہے کہ ملزم ایوب کو گرفتار کر کے 11 سو گرام چرس اور 18 سو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔