• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں ورکشاپ کے قریب ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، مبینہ خودکشی کی ہے، پولیس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی سیکٹر 6B میں واقع ورکشاپ کے قریب 40 سالہ ریحان ولد غلام محمد کی پھندا لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی نے رسی کی مدد سے چھت کے گاڈرز میں پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے۔

متوفی بے اولاد اور مذکورہ ورکشاپ میں کام کرتا تھا اور سرجانی یوسف گوٹھ کا رہائشی تھا۔

متوفی کو نشے کا عادی بھی بتایا جاتا ہے جبکہ فوری طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید