• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی تحریک کے تحت آج اسرائیل امریکا مردہ باد ریلیاں نکالی جائینگی، شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ 18 اپریل جمعے کوپاکستان سنی تحریک کے تحت کراچی کے چاروں اضلاع میں فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی اسرائیل امریکا مردہ باد ریلیاں نکالی جائینگی ، مرکز اہلسنت پر کراچی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ اسرائیل مسلم نسل کشی کررہا ہے اس سے تانے بانے جوڑنے والا بھی ظالم وجابر عالمی دہشتگرد کہلائے گا،غزہ وفلسطین میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرکے ان کو انسانی امداد بھی نہیں پہنچائی جارہی،اسرائیل کے ظالمانہ وغاصبانہ اور دہشتگردانہ حملوں اور انسانیت سوز مظالم کا ساتھ دینے والوں کا شمار اسلام کے دشمنوں میں ہوگا، انھوں نےکہاکہ اسرائیلی وامریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم تیز ہورہی ہے،اسرائیل کی بربادی اس کامقدر بن چکی ہے بہت جلددنیا کے نقشے سے مٹ جائیگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید