کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں لانڈھی مجید کالونی میں مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کے کیس میں کے الیکٹرک نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا، شہری کی بیٹی کی کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ہوئی،کے الیکٹرک کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق متوفی گلزار کی موت کرنٹ لگنے سے نہیں ہوئی، ہرجانے کا دعوی کے الیکٹرک کو دباؤ میں لانا اور بلیک میل کرنے کیلئے ہے۔