کراچی ( پ ر) پاکستان ایگریکلچر اینڈہارٹی کلچر فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے ملک میں موجود ہ پانی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کے بحران نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،پانی کی کمی صرف ماحولیات کیلئے ہی تشویش ناک نہیںبلکہ ہماری قومی سلامتی اور بقا کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ،پانی کے بحران سے نکلنے کیلئے ہمیں مو ثر حکمت عملی اپنانا ہوگی جس کیلئے سب سے پہلےنئے ڈیمز اور آبی ذخائر تعمیر کرنے اور پانی کے ضائع ہونے سے روکنے کیلئے جدید آبپاشی کے طریقے اپنانے ہونگے۔