• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے، ٹریلر تلے آکر راہگیر، کلفٹن میں گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے کاٹھوڑ ایم تھری پمپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر نارائن ولد ندزش ہلاک ہوگیا، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نارائن حادثے کے وقت ٹریلر کے پیچھے کھڑا تھا جیسے ہی ڈرائیور نے ٹریلر ریوس کیا وہ ٹریلر کی ذد میں آ کر موقع پر ہلاک ہوگیا،۔

ٹریلر کا ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ٹریلر تحویل میں لے لیا ہے۔

کلفٹن عبداللّٰہ شاہ غازیؓ درگاہ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 60سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا جو جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے پل کے قریب تیز رفتار منی بس الٹنے کے نتیجے میں ایک بچہ اور 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

سپر ہائی وے کاٹھوڑ پل کے قریب تیزرفتار پک اپ الٹنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید