• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے ساتھ آن لائن فراڈ؛ تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آ باد (رانا غلام قا در)پاکستانی شہریوں کے ساتھ ہونیوالے آن لائن فراڈ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ مسلم لیگ ن کی ایم این اے نزہت صادق کے سوال پر تحر یری جواب میں وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے بتایا کہ سال آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65کروڑ26لاکھ20ہزار روپے بر آمد کئے گئے 2024میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے13ہزار722انکوائریاں رجسٹرڈ کیں، انکوائری کے بعد سال 2024میں آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف832مقدمات درج کیے گئے۔مقدمات کے اندراج کے بعد ایک ہزار دو سو بارہ افراد گرفتار اور 17 مقدمات کے حتمی فیصلے کیے گئے۔ آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65کروڑ26 لاکھ20ہزار روپے بر آ مد کئے گئے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عوام کو آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کر رہا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید