• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کیلئے شاور پریشر میں کمی کے باعث نہانا دشوار، نیا ایگزیکٹیو آرڈر جاری

فوٹو بشکریہ بی بی سی
فوٹو بشکریہ بی بی سی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاور ہیڈز کے کم پریشر کی وجہ سے نہانے میں دشواری کا سامنا کرنے کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے نیا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کر دیا۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شاور ہیڈز سے پانی کے پریشر میں کمی کے لیے پچھلی حکومتوں کی جانب سے بنائے گئے قوانین کو ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں۔

رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ  یہ اقدام امریکا کے شاورز کو ایک بار پھر شاندار بنا دے گا۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ طویل عرصے سے امریکی غسل خانوں میں پانی کے پریشر میں کمی سے متعلق شکایت کرتے نظر آ رہے ہیں اور اس مسئلے کی وجہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے پانی کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کو قرار دیتے ہیں۔

اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے خوبصورت بالوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے اچھا شاور لینا پسند کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بالوں کو گیلا کرنے کے لیے شاور کے نیچے 15 منٹ تک کھڑے رہنا پڑتا ہے کیونکہ شاور میں سے قطرہ قطرہ پانی ٹپکتا ہے اور یہ مضحکہ خیز ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید