• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم باجوہ نے سجل علی کی والدہ کے بیان کی تائید کر دی

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پاکستان کی خوبرو، صفِ اوّل کی اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر  نئے انداز میں اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر دیے۔

سجل علی نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا ہے کہ میری والدہ کو مجھ پر پیلا رنگ بہت اچھا لگتا تھا۔

اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اماں ہمیشہ کہتی تھیں کہ پیلا رنگ مجھ پر سب سے زیادہ جچتا ہے۔


سجل علی کی اس پوسٹ پر بھارتی پنجاب انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونم باجوہ نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سونم باجوہ نے سجل علی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی والدہ ٹھیک کہتی تھیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

سجل علی کی اس پوسٹ پر ان کے مداح و صارفین کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید