• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ آڈیشنز دینے پر والد نے ڈانٹا تھا، ریتیک روشن

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتیک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے فلمی کیریئر کے آغاز سے قبل خفیہ طور پر آڈیشنز کے لیے گئے جس کا بعد میں ان کے والد کو پتہ چلا جس پر انہوں نے سرزنش کی اور کہا کہ آئندہ ایسی چیزیں نہ کرنا۔ 

2000ء کی بلاک بسٹر فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ریتیک روشن جو ان دنوں امریکا میں ہیں جہاں انھوں نے اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں سے ملاقات اور سوال و جواب کے سیشن میں شرکت کی۔ 

انکا کہنا تھا کہ انھیں معلوم نہیں تھا کہ والد ان کے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ 

52 سالہ ریتیک کا کہنا تھا کہ انکے والد نے ہمیشہ یہ کہا کہ تمہیں اپنی زندگی خود بنانا ہے، مجھ سے یہ توقع نہ رکھنا کہ میں تمہارے لیے فلم بناؤں کہ تم میرے بیٹے ہو۔ 

ریتیک کے مطابق انکی پرورش یہ جانتے ہوئے ہوئی تھی کہ میرے والد کبھی بھی میرے لیے فلم بنانے کےلیے اپنے کام سے سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ میں سمجھتا تھا کہ میں اس کا مستحق ہوں لیکن پھر ایک وقت آیا جب میں نے سوچا کہ میں اس کا مستحق نہیں۔ جس پر میں نے آڈیشن دینے شروع کیے اور اپنے ایک دوست کے پاس گیا اور ہم نے ایک فوٹو سیشن کیا۔ 

اداکار نے مزید بتایا کہ میرے پاس فوٹو سیشن کےلیے پیسے تک نہیں تھے، جو میرے دوست نے ادا کیے۔ جس کے بعد میں نے کافی فلمسازوں کو آڈیشن دیے جن میں شیکھر کپور بھی تھے۔ اسکا میرے والد کو پتہ چل گیا جنھوں نے مجھے کہا کہ اسی وقت واپس آجاؤ اور ڈانتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسی چیزیں مت کرنا۔

مجھے لگا کہ میرے والد کو اپنے نقصان کا احساس ہو رہا ہے کہ ان کے بیٹے کے ذریعے کوئی اور فلم بنانے والا ہے۔ لیکن ایسا نہیں تھا، اس سے پہلے انھوں نے میرے لیے صرف ایک فلم کا سوچا تھا۔ 

لیکن اچھی بات یہ ہے کہ مجھے میرے والد کی طرف سے نہیں بلکہ ہدایت کار راکیش روشن کی طرف سے آفر ملی اور یہ وہ چیز ہے جس پر مجھے ہمیشہ فخر رہے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید