اسلام آباد(نمائندہ جنگ )پاکستان اور ازبکستان نے سیاحت کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیاہے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و معیشت ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں‘پاکستان سیاحت کے شعبے میں ازبکستان سے تعاون کے لئے تیار ہے‘ویزوں اور سفر میں سہولت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ازبک وزیر سیاحت امید شادئیف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ہارون اختر خان نے کہا کہ سیاحت جی ڈی پی اور برآمدات میں اضافہ کا اہم ذریعہ ہے، وسطی ایشیا کی جانب دیکھنے کا وقت آ گیا ہے۔