• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیاء نے معاشرے کو برداشت اور بردباری سے آراستہ کیا،شاہ حسینؒ کانفرنس

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری نے ʼʼ حضرت شاہ حسین ؒ صوفی کانفرنس ʼʼ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء نے سوسائٹی کو برداشت، تحمل اور بردباری سے آراستہ کیا۔ شاہ حسین ؒسوسائٹی کو اخلاقی اعتبار سے مضبوط اور مستحکم دیکھنے کے متمنی تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے انسان کو مسلسل جہد وجہد اور پیہم عمل کی تلقین کی۔ صوفیاء نے غریب پروری کا درس دیا، اسٹیٹ کے ساتھ سو سائٹی کو بھی معاشرے کی ویلفیئر کی ترویج کے لیے کوشاں ہونا چاہیے۔ ۔ مولانا مختار احمد ندیم، مولانا مفتی عمران حنفی، مولانا مسعود الرحمن ، مولانا محمد عارف و دیگر مقررین نے کہا کہ حضرت شاہ حسینؒ نے شرفِ انسانیت اور تکریم آدمیت کا درس دیا ۔
لاہور سے مزید