لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطینی کے دوران ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں پاکستانی قوم کی بھر پور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام کے دل اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں،تاہم سوال یہ ہے کہ مسلم حکمران اہل غزہ کے بہتے لہو پر کب تک خاموش رہیں گے ،مرکزی مسلم لیگ کی فلسطینیوں کی حمایت میں تحریک جاری رہے گی۔