• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف دھرناجاری

لاہور (جنرل رپورٹر) گرینڈ ہیلتھ الائینس کے زیر اہتمام سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی دھرنا مال روڈ چیئرنگ کراس پر جاری رہا ،متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سینٹرز کو نجی شعبہ کے حوالے کرکے ہزاروں ملازمین کو بے روز گار کرنا چاہتی ہے احتجاجی دھرنے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ،ینگ نرسز، اور پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے خطاب کیا اور دھمکی دی کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ نہ بدلہ تو احتجاجا پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کر دی جائیں گی جبکہ دوسری جانب جناح ہسپتال کی او پی ڈیز میں جزوی ہڑتال رہی۔جبکہ جنرل ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس سے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفر کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد شعبہ آؤٹ ڈور کو فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید