• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیمیا پری وینشن ایکٹ 2025 کے بارے اجلاس

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب تھیلیسیمیاء پری وینشن ایکٹ 2025کے حوالہ سے اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق دویگرممبران نے اجلاس کے دوران پنجاب تھیلیسیمیاء پری وینشن ایکٹ 2025کے مختلف فیچرزکا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا ہے کہ پنجاب تھیلیسیمیاء پری وینشن ایکٹ2025کو جلد پنجاب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیاجارہاہے۔
لاہور سے مزید