لاہور ( جنرل رپورٹر ) تین روزہ بائنیل کانگریس شروع ہوگئی -اس کا انعقاد ایشیاء پیسیفک پیڈریاٹرک کارڈیک سوسائٹی نے کیا ۔18 ایشیاء پیسیفک ریجن سے اور 12 دیگر ممالک سے مقررین نے شرکت کی۔جاپان سے ٹوشو ناکا سی سی، بھارت سے بھرت علوی، کرشنا اور راجیش شرما سمیت 18 طبی ماہرین، ساؤتھ کوریا سے اونڈولی، تھائی لینڈ سے فارکن، ویتنام سے ٹن، جرمنی سے ہوسٹ سگوٹ، اٹلی سے مارکو کارمناٹی، یوگنڈا سے جوزلی ریونڈرا، یوکے سے شکیل قریشی، امریکہ سے آصف حسن، امریکہ سے فرینک، امریکہ سے زاہد امین، سعودی عرب سے ظہیر الحلیث، نیوزی لینڈ سے نایجل ویلسن، یو اے ای سے داؤد اے خان و دیگر نے شرکت کی۔کانگریس میں 100 سے زائد مقررین نے مقالے پیش کئے 21 ممالک ممبران میں پاکستان، جاپان، انڈیا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویتنام، فلپائن، ایران، ترکی و دیگر شامل ہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق ایشیاء پیسیفک پیڈریاٹرک کارڈیک سوسائٹی کے آئندہ دو سال کیلئے صدر بن گئے ہیں۔ اس دوران معصوم بچوں کی سرجریز اور انٹروینشنز کی گئیں۔کانگریس میں 120 غیر ملکی طبی ماہرین نے شرکت کی ۔پروفیسر ساجد مقبول، پروفیسر ٹیپو سلطان، پروفیسر جنید رشید، پروفیسر شازیہ مقبول، پروفیسر ہما ارشد چیمہ و دیگر موجود تھے صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ انتہائی اہم موضوع پر بائنیل کانگریس کے انعقاد پر پروفیسر مسعود صادق اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔