لاہور(خبرنگار) حضرت شاہ حسینؒ المعروف مادھولعل حسین ؒ کے437 ویں عرس کاآغاز ہوگیا، سیکرٹری ،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نےرسمِ چادر پوشی سے کرتے ہوئے کہا کہ شاہ حسینؒ کے فکروفلسفہ سے راہنمائی کی ضرورت ہے۔ شاہ حسینؒ کے افکار نہ صرف اپنے عہد کی معاشرت کاتخلیقی اظہار، بلکہ پنجاب میں صوفیانہ شاعری کے فروغ کا ذریعہ ہے۔