• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی جماعتوں کا غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج

لاہور (خبرنگار) مذہبی جماعتو ں نے غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا،سنی تحریک و تحریک لبیک کے زیر اہتمام پیر مکی بازار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ،شیخ محمد نواز قادری، محمد رشید ، ملک محسن قادری، محمد وسیم ہاشمی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کھلی دہشتگردی اورفلطینیوں کی نسل کشی ہے،اسلامی ممالک بے حسی اور خاموشی کو توڑ کر فلسطین میں اسرائیلی مظالم ومسلم نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں، مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد مظاہرے اور ریلیاں نکا لی گئیں سید محمد کفیل بخاری، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، میاں محمد اویس، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد مغیرہ، ڈاکٹر عمر فاروق احرار اور دیگر نے کہا کہ اکابرین امت کی طرف سے جہاد کا فتویٰ آچکا ہے اب کس بات کا انتظار ہے ۔
لاہور سے مزید