• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈ فورڈ: مبینہ جنسی استحصال کا الزام، 12 مرد اور 1 خاتون گرفتار

‎ویسٹ یارکشائر پولیس نے بچوں کے ساتھ تاریخی نوعیت کے مبینہ جنسی استحصال کے الزامات کے تحت 12 مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے مردوں کی عمریں 42 سے 59 سال کے درمیان ہیں جبکہ خاتون کی عمر 60 سال ہے۔

‎یہ گرفتاریاں مارچ اور اپریل کے مہینوں میں بریڈفورڈ کے مختلف مقامات پر کی گئیں۔

‎پولیس کا کہنا ہے کہ جن جرائم کا الزام لگایا گیا ہے، وہ 2000ء سے 2005ء کے درمیان ایک ہی متاثرہ لڑکی کے ساتھ کیے گئے، جب اس کی عمر 13 سے 17 سال کے درمیان تھی۔

‎تمام 13 ملزمان کو مزید تفتیش کےلیے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر ڈیٹیکٹیو چیف انسپکٹر وکی گرین بینک کا کہنا تھا کہ یہ گرفتاریاں بریڈفورڈ میں ایک بچی کے ساتھ ماضی میں پیش آنے والے جنسی جرائم کی جاری تحقیقات کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس قسم کی کارروائیاں یہ واضح کرتی ہیں کہ ہم جنسی زیادتی کی ہر شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور متاثرین کو وہ افسران مکمل تعاون فراہم کرتے ہیں جو ایسے کیسز سے نمٹنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

‎پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس مزید معلومات ہوں تو وہ بلا جھجک رابطہ کریں، کیونکہ ہر آواز اہم ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید