• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کا شعبہ، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئی اسکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP 2025-26) میں نئی اسکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے صوبے کے مختلف میڈیکل اداروں سے مجوزہ منصوبوں کے تصوراتی خاکے (Concept Papers) طلب کر لیے ہیں ، محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان، وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا میڈیکل کالج، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان، اور سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کے سربراہان سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی سکیموں کے خاکے ارسال کریں۔صحت حکام کے مطابق ان خاکوں کی بنیاد پر صحت کے شعبے میں ترقیاتی منصوبے ترتیب دیے جائیں گے۔
ملتان سے مزید