ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر محمد اعجاز الرحمن نے پارٹی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ اور پارٹی صدر ملک اللہ نواز وینس کی ہدایت پر ایران میں شہید ہونے والے معصوم سرائیکی مزدوروں میں خالد جھلن کے ورثا سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں اپنے لوگوں کیساتھ کھڑی ہے۔