ملتان (سٹاف رپورٹر) میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عید ملن کی تقریب ہوئی ، تقریب کے انتظامات بزم شان رسالت ﷺملتان کی طرف سے کئے گئے تھے تقریب کی صدارت میلاد فاوّنڈیشن کے صدر زاہد بلال قریشی نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میلاد فاوّنڈیشن پاکستان میلاد منانے والی تنظیمات کا اتحاد ہے- تقریب سے ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، علامہ حامدالرحمن حامدی سلطانی، حاجی اقبال عادل قادری، شیخ اظہر حسین، ڈاکٹر طیب ملک، علامہ صابر حسین اعظمیٰ اور صاحبزادہ ریاض نظامی نے خطاب کیا ۔