• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ریڑھیاں‘ پھٹے ودیگر سامان قبضے میں لے لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر بھر میں قائم تجاوزا ت کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن کے سپرنٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان کی زیر نگرانی عملہ نے گھنٹہ گھر‘واٹر ورکس روڈ‘مچھلی منڈی‘دولت گیٹ‘14نمبر چونگی‘بی سی جی چوک تا وہاڑی چوک‘سبز منڈی ‘چوک کمہاراں والا‘ معصوم شاہ روڈ‘علی چوک‘حسین آگاہی‘ ابدالی روڈ‘چوک فوارہ ‘چلڈرن کمپلیکس و دیگر مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے سڑکوں سے ریڑھیاں‘ پھٹے‘ کرسیاں ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا ۔