ملتان (سٹاف رپورٹر) ایل اے 42 ویلی تین آزاد کشمیر کے ایم ایل اے عاصم شریف بٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے شوکت علی شاہ کی جانب سے ملتان، حافظ آباد اور وہاڑی میں بسنے والے کشمیری مہاجرین کے ووٹ کو جعلی قرار دینے کی مذمت کی ہے اور اسے کشمیری مہاجرین ووٹرز کی توہین قرار دیا ہے ،۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے اور ایسے متنازعہ بیانات دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی خصوصی ٹیم ووٹرز کے کوائف کی جانچ پڑتال کے لئے 28 سے 30 اپریل تک ان علاقوں کا وزٹ کرے گی ،اس موقع پر سینئر قانون دان مسعود عارف بٹ نے ملتان ، حافظ آ باد اور وہاڑی کے مہاجرین کو جعلی کہنے پر سابق ایم ایل اے شوکت علی شاہ کے خلاف پندرہ کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ، پریس کانفرنس میں سلمان رشید بٹ ، حفیظ بٹ ، شہزاد بٹ ، عمران بٹ ،ثمران بٹ،عارف بٹ،ملک سلیم ،اختر بٹ ،ساجد بٹ،بلال بٹ ، منظور بٹ ، نور کشمیری ، خادم بٹ ، اعجاز بٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔