ملتان (سٹاف رپورٹر ) سفارت کار خیام اکبر نے کہا ہے کہ تعلیم اجالا اور روشنی ہے، اور مستقبل انہیں کا ہے جو تعلیم اور مہارتوں کے میدان میں آگے بڑھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارتقاء آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام عید ملن ظہرانے اور ارتقاء ماڈل اسکول کے لیے پلاٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود بھٹی، عبدالمحس شاہین، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، محمد یوسف، خواجہ سہیل طفیل، مظہر صدیقی، اور اعظم علی بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود بھٹی نے کہا کہ ارتقاء کی تعلیمی خدمات ایک خاموش انقلاب کی حیثیت رکھتی ہیں، عبدالمحس شاہین نے کہا کہ یتیم بچوں کو باعزت تعلیم دینا اصل خدمتِ خلق ہے، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہا کہ یہ ادارہ روشن مستقبل کی ضمانت دے رہا ہے۔