• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تدریسی ہسپتالوں کی صحت کی سہولتوں میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر، صوبہ پنجاب کے سرکاری تدریسی ہسپتالوں میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد موجودہ مریضوں کے ریفرل میکانزم کا جائزہ لینا اور اس میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے، تاکہ ہسپتالوں پر بوجھ کم کیا جا سکے اور مریضوں کی بروقت دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے کمیٹی کے چیئر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر ہیں جبکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندے، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹریز اور دیگر شخصیات کمیٹی میں شامل ہیں ، اس کے علاوہ چلڈرنز ہسپتال لاہور، میو ہسپتال لاہور، اور دیگر اداروں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی اس کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی کے ٹی او آرز کے مطابق، کمیٹی مریضوں کے ریفرل سسٹم کو جدید بنائے گی اور ایک معیاری مریض ریفرل فارم تیار کرے گی۔ اس کے علاوہ، ایک آن لائن ویب بیسڈ ای ریفرل سسٹم کی تشکیل کے لیے بھی سفارشات تیار کی جائیں گی۔
ملتان سے مزید