ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب ملتان آفس میں حالیہ دنوں میں ریٹائرڈ ہونے والے سپرنٹنڈنٹ اللہ وسایا زاہد کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں ان کی طویل سرکاری سروس اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا. الوداعی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز جنوبی پنجاب عابد نور بھٹی، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان ڈویژن محمد سجاد جہانیہ، ریٹائرڈ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حسن اختر چشتی، ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹرز ذکاء اللہ انجم مغلانی، اصغر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر وہاڑی میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائریکٹر راجن پور فرقان عباس حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر لودھراں نعمان مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈیرہ غازی خان محمد شہزاد ، جنید جتوئ، ڈپٹی ڈائریکٹرز ملتان وسیم یوسف، ارم سلیمی، ڈی آئی او خانیوال خالد رسول، انفارمیشن آفیسر/سکیشن آفیسر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سکیرٹریٹ جنوبی پنجاب اسد اللہ شہزاد، ریٹائرڈ پی پی او ارشد بخاری ، سپرنٹنڈنٹ ملتان آفس محمد ندیم، ملک رشید، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین نے شرکت کی. افسران نے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ اللہ وسایا زاہد کی محکمہ تعلقات عامہ کے لیے خدمات کو سراہا . تمام افسران اور ملازمین نے اللہ وسایا کو ڈھیروں پھول اور تحائف پیش کئے-