• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر سے متعلق عدالت میں مدعیہ کے الزامات

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان ممتاز احمد ڈوگر نے مدعیہ رباب اختر دختر محمد اکرم شیخ کی درخواست پر ملزم ثناء اللہ ولد عبد الرحمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی، خاتون نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )کے سب انسپکٹر وتفتیشی افسر نے ملزم سے پندرہ لاکھ روپے رشوت لیکر اسے ڈرایا دھمکایاکہ وہ جیل سے باہر آکر اسے اور اس کی فیملی کو قتل کردے گا اور اس کی تمام ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے انہیں بدنام کرے گا،تفتیشی افسر نے خاتون کو ساڑھے بارہ لاکھ روپے دینے کی بھی پیش کش کی مگر حق میں بیان دینےکے بعد مکر گیا اور الٹا اسے دھمکیاں دینے لگا۔
ملتان سے مزید