• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کیجانب سے شالیمار کالونی کراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضاخان کی ہدایت پر شالیمار کالونی کے کراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام دن رات ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور انہوں نے مرمت کا کام 24 گھنٹوں میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے انہوں نے کراؤن فیلئیر سے ملحقہ علاقوں میں واٹر سپلائی بندش کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر سپلائی کا سلسلہ بحال کروا دیا ہے جبکہ واٹر باؤزر کے ذریعے بھی فراہمی آب کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے واٹر سپلائی ڈویژن کو احکامات جاری کردیے ہیں واضح رہے کہ گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ شالیمار کالونی میں سیوریج لائن میں شگاف پڑگیا ہے اور شہریوں کو آمد رفت میں پریشانی کا سامنا ہے جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ڈائریکٹر ورکس عارف عباس کے ہمراہ موقع کا دورہ کر کے موقع کا معائنہ کیا تھا۔
ملتان سے مزید