ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ نے ہفتۂ قومی یک جہتی منانے کا اعلان کردیا ،اس حوالے سے مرکزی مسلم لیگ ملتان کے جنرل سیکرٹری حافظ ابو الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح کے بعد جو قومی اتحاد کی فضا قائم ہوئی ہے، اسے برقرار رکھنے اور مزید مضبوط کرنے کے لیے "ہفتہ قومی یک جہتی" منایا جارہا ہے، اس ہفتے کے دوران ضلع ملتان بھر میں قومی یک جہتی کے خصوصی پروگرامات منعقد کیے جائیں گے جن میں معاشرے کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، یہ تقاریب عوامی مقامات، تعلیمی اداروں، کمیونٹی ہالز اور دیگر پلیٹ فارمز پر منعقد کی جائیں گی۔