• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہو گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ نامعلوم افراد ارم بی بی کے گھر سے دوتولہ سونا اور نقدی لوٹ کر لے گئے تھانہ صدر شجاعباد کے علاقہ سے نامعلوم ملزمان سجاد کے رقبے سے موٹر اور تاریں چوری کرکے لے گئے سٹی شجاعباد کے علاقہ سے نامعلوم افراد نے فاطمہ بی بی کے گھر سے نقدی و زیورات چوری کرلئے اسی تھانے کی حدود سے نامعلوم افراد ندیم کے گھر سے نقدی و چاندی چوری کرکے لے گئے تھانہ کینٹ کے علاقہ سے نامعلوم شخص نے رؤف کا قیمتی موبائل فون چوری کرلیا تھانہ مظفر باد کے علاقہ سے شوکت کا موبائل فون جبکہ جبار کی موٹر سائکل چوری ہوگئی تھانہ اللہ کے علاقہ نامعلوم افراد نے سجاد علی کے گھر کے تالے توڑکر گھریلو سامان چوری کرلیا۔تھانہ نیوملتان کے علاقہ سے بابر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی جبکہ حسن اور مجاہد کے موبائل فون بھی چوری ہوگئے ۔
ملتان سے مزید