• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالیمار کالونی کی متعدد گلیوں میں بوسیدہ سیوریج لائنیں،گندہ پانی جمع

ملتان(سٹاف رپورٹر ) شالیمار کالونی خیر المعارف روڈ کی گلی نمبر 7 ،12، 15 اور 17 میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کے بیٹھنے سے کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بن گئے ہیں ، کراؤن فیلیور کی وجہ سے گلیوں میں گٹروں کا گندہ پانی جمع ہورہا ہے ، نکاسی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی سپلائی بھی معطل ہے جب کہ آ مدورفت شدید متاثر ہورہی ہے ، مگر اہل علاقہ کی جانب سے بار بار مطلع کرنے کے باوجود واسا کی جانب سے لائنوں کی مرمتوں کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے ، جس پر مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور گزشتہ روز بطور احتجاج میں چوک بلاک کر دیا اور ٹائر جلا کر گھنٹوں روڈ بلاک رکھا ، اور واسا اور ضلعی حکام کی بے حسی پر نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے انتباہ کیا کہ فوری طور پر ان گلیوں میں مرمتوں کے لئے اقدامات کئے جائیں ، بصورت دیگر مکین واسا دفاتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراؤن فیلیور کی وجہ سے نہ صرف ان گلیوں ، بلکہ شالیمار کالونی، خیر المعارف روڈ، ماڈل ٹاؤن، محمود جم روڈ، گلستان علی کالونی، سیداں والا بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، محمود کوٹ، سبزہ زارکالونی، مدنیہ ہسپتال گلی، خان ویلیج ناکہ روڈ، گلگشت، زکریا ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ 15 روز سے واٹر سپلائی بھی معطل ہے، جس کے باعث عوام شدید گرمی میں بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔علاقے میں سیوریج لائنیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں، سڑکیں کئی مقامات سے بیٹھ گئی ہیں اور کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جن کے باعث آمد و رفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے واسا انتظامیہ کی ناقص کارکردگی اور غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کل تک واٹر سپلائی بحال نہ کی گئی تو سیداں والا بائی پاس چوک پر دھرنا دیا جائے گا اور بوسن روڈ بند کر دی جائے گی۔
ملتان سے مزید